وزاتوں کا حصول ، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں سرد جنگ تیز، اختلافات میں شدت

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کی حکومت اور وفاق میںوزارتوں کے مطالبے پر

تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے

باعث حکومت چوہدری برادران کے رحم و کرم پر نظر آنے لگی ہے۔ذرائع کے

مطابق حکومت اور مسلم لیگ(ق) کے درمیان یہ اختلافات کی وجہ پنجاب اور

وفاق میں مانگی جانے والی وزارتیں ہیںجس کے لیے حکومت اور مسلم لیگ (ق)

کے درمیان دو ماہ سے خاموش جنگ جاری ہے ۔انہی اختلافات کے باعث گزشتہ

دنوں تحریک انصاف فارورڈ بلاک نے جنم لیا جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان

بزدار نے اپنے اثرورسوخ کے باعث شروعات میں ہی رام کر لیا ۔لیکن مسلم لیگ

(ق) کے سینئر رہنماء پنجاب میں اپنی حکومت قائم کرنے یا پھر مرکز اور پنجاب

میں مزید وزارتوں کی خواہاں ہے جو اختلافات کی بنیادی وجہ بھی ہے ۔جبکہ

تحریک انصاف اس معاملے کو زیادہ اچھالنے کی بجائے دبے پائوں حل کرنے کے

درپے ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں یہ بات باور کروا

چکے ہیں کے ان کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی ہے جس کو تبدیل کرنا ضروری

نہیں ۔جس کے بعد مسلم لیگ (ق) کا دوسرا ہدف پنجاب اور مرکز میں وزارتوں کا

ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا ایک وفد جلد ہی مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں

پرویز الٰہی ،مونس الٰہی اور کامل علی آغا سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کرے

گا اور ان کو مرکز و پنجاب میں وزارتوں کی پیشکش کرے گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: