virtual university

تعلیمی سرگرمیوں کیلئے ورچوئل یونیورسٹی، نجی سکولوں کا انقلابی اقدام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،راولپنڈی(جے ٹی آین آن لائن ایجوکیشن نیوز) ورچوئل یونیورسٹی نجی سکول

ورچوئل یونیورسٹی نے عالمگیر کرونا وباء کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے معطل ہونے سے انہیں فعال کرنے کیلئے ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کر لیا-

مزید پڑھیں: کرونا وباء، 8 کروڑ 50 لاکھ طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند

تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی۔ ورچوئل یونیورسٹی نے ایم اویو کے تحت 14 سرکاری یونیورسٹیوں کو ای لرننگ سسٹم فراہم کر دیا ہے- لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں ویڈیو لیکچرز، اسائنمنٹ، نصاب کی تقسیم کی تفصیلات شامل ہیں، یونیورسٹیز اپنے اساتذہ کو مذکورہ سسٹم کی موبائل ایپ کے ذریعے رسائی دیں گی- ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

نجی تعلیمی اداروں کا بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ، آن لائن کلاسز شروع

ملک میں کرونا وباء اور لاک ڈاﺅن سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر، نجی تعلیمی اداروں نے بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے آن لائن ورچوئل کلاسز شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران، تعلیمی سال کے ضیاع کو روکنے کیلئے نجی تعلیمی اداروں کی بڑی تعداد نے طلباء و طالبات کو گھروں میں رہ کر لائیو سیشن سے استفادہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ طلبہ کو آن لائن سہولت فراہم کرنیوالے بڑے نجی تعلیمی اداروں کیساتھ بیشتر عمومی نوعیت کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں، جنھوں نے استعداد کار کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ و دیگر میڈیمز سے استفادہ شروع کیا ہے۔

کلاس ون سے ھائر سیکنڈری سطح تک خصوصی ویب پورٹل تیار

نامور نجی تعلیمی اداروں نے کلاس ون سے ھائر سیکنڈری سطح تک کے طلبہ کیلئے، عالمی معیار کے سافٹ ویئر کی مدد سے خصوصی ویب پورٹل تیار کرکے ہر کلاس کیلئے انفرادی گروپ تشکیل دیا ہے، تاکہ ہر کلاس کے طلبہ متعلقہ شیڈول کے مطابق براہ راست اپنا تدریسی عمل جاری رکھ سکیں۔ نجی تعلیمی اداروں کی آن لائن کلاسز کے اجراء پر والدین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں نے ورچوئل کلاسز شروع کرکے طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچالیا۔

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کا طلبہ کو ای نوٹسز فراہمی کا فیصلہ

دوسری جانب فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کلاس اول تا نہم تک کے طلبہ کو ای نوٹسز کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں، ترجمان ایف جی ای آئی کینٹ گیریژن واجد مسعود نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، اور اس حوالے سے اساتذہ کو ای نوٹس تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، جس کی تیاری کے بعد یہ تمام نوٹس ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

ورچوئل یونیورسٹی نجی سکول

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply