ورلڈکپ کیلئے ڈیموتھ کرونارتنے کی قیادت میں لنکن ٹیم کا اعلان

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے تجربہ فاسٹ باؤلر

لاستھ مالنگا کو ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا چیئرمین

سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے بتایا کہ انہیں ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو ٹیم

کو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ورلڈ کے دوران متحد رکھ سکے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے ورلڈکپ 2019 کے لیے

15 رکنی سری لنکن ٹیم کا اعلان کیا جبکہ میگا ایونٹ کے لیے ڈیموتھ کرارتنے

کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم ڈیموتھ کرارتنے کی قیادت میں ملندا

سری وردانا، جیون مینڈس، نوان پردیپ، انجیلو میتھیوز، کشال پریرا، لہیرو

تھرمانے، تھسارا پریرا، اوشکا فرننڈو، کشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، لیستھ

ملنگا، جیفری ویندرسے، ایسورو یودانا اور سرنگا لکمل پر مشتمل ہے۔چیئرمین

سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے اعتراف کیا کہ سری لنکا کی ٹیم کو کئی مسائل کا

سامنا ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا حالیہ برسوں میں اندرونی اختلافات

کے علاوہ قیادت میں بھی کئی مسائل کا سامنا رہا ، نظم و ضبط میں بھی ٹیم کی

کارکردگی مایوس کن رہی۔ورلڈ 1996 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے

ہوئے عالمی چمپئن کا تاج پہننے والی سری لنکن ٹیم اس وقت بیٹنگ کے ساتھ ساتھ

باؤلنگ کے شعبے میں بھی مسائل کا شکار ہے۔مالنگا کو قیادت سے ہٹانے سے

متعلق چیف سلیکٹرز نے کہا کہ وہ بطور کپتان ٹھیک رہے تاہم وہ دیگر چند سینئر

کھلاڑیوں کے ساتھ ٹھیک طرح مل جل نہیں پا رہے تھے۔

Leave a Reply