afghanistan vs bangladesh

ورلڈکپ،بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دیدی

Spread the love

ساؤتھمٹن(سپورٹس رپورٹر) بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی۔ کرکٹ

ورلڈکپ کے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز

میں 262 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی جانب سے گل بدین نائب اور

رحمت شاہ نے ٹیم کو 49 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، رحمت شاہ 24 رنز بنانے

کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم گل بدین نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ہشمت اللہ شہیدی

11 رنز بنا کر آوٹہوئے، محمد نبی0 پر پویلین واپس لوٹ گئے، افغان اصغر 20

رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان 23 رنز بناسکے۔ راشد خان

صرفبھی جلدی آٹ ہو گئے۔بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں

کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت

کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس

اور تمیم اقبال نے کیا تاہم صرف 23 رنز کی شراکت کے بعد ہی لٹن داس 16 رنز

بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ تمیم اقبال 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ون ڈاؤن آنے

والے شکیب الحسن نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،

سومیا سرکار صرف 3 رنزبنانے کے بعد آوٹ ہوئے جب کہ محمد اللہ کی اننگز

بھی 27 رنز تک محدود رہی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے ذمہ دارنہ بلے

بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 83 رنز بناکر آؤٹ

ہوئےجبکہ مصدق حسین 35 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔افغانستان کی جانب سے

مجیب الرحمان نے 3 ، گل بدین نائب نے 2 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل

کی۔بنگلادیش نے ایونٹ میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں اور 5 پوائنٹس کے ساتھ

پانچویں پوزیشن پرموجود ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش

کی نذر ہوا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ

جنوبی افریقا کو 21 اور ویسٹ انڈیز کو بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں

سے ہرایا۔دوسری جانب افغانستان کی ٹیم 6 میچ کھیل چکی ہے لیکن ابھی تک فتح

سے محروم ہے، آخری میچ میں بھارتی ٹیم کے خلاف آخری اوور میں جیت ان

کے قریب سے گزر گئی تھی۔

Leave a Reply