ورزش صحتمند رکھنے کےساتھ ساتھ خوش رہنے کا بھی گُر

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) ماہرین صحت کا کہنا ہے ورزش کو اپنی عادت

بنائیں کیونکہ ورزش انسان کو صحت اور خوشی دیتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق پچھلے دنوں ہونی والی ایک تحقیق کے بعد سائنس نے یہ ثابت کردیا کہ

انسان ورزش کرنے سے زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔ ییل اور آکسفورڈ یونیورسٹی

کے مطابق ورزش کرنا ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ دونوں یونیورسٹیوں

کی جانب سے کی گئی تحقیق کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ورزش کرنے والے افراد

نے اْن افراد کے مقابلے میں زیادہ دن خوش وخرم گزارے جو ورزش نہیں کرتے

تھے۔ تاہم تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ورزش ایک حد میں رہ کر کی جانی

چاہیے، بہت زیادہ ورزش انسان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply