واہگہ بارڈرپریڈ ـ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھی

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی ، جس

میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ، سبز ہلالی اور کشمیر ی پرچم اٹھائے

شرکاء کا جذبہ قابل دید تھا۔ دشمن کی دہلیز پر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور کشمیر

بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد

اور اللہ اکبر کی صدائوں میںپرچم اتارنے کی پروقار ،پرجوش روایتی تقریب کا

پنڈال لوگوں سے کھچا کھچ بھراہوا تھا ،ملک بھر سے آئے ہوئے مرد،خواتین ،

بچے اور بوڑھے پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے جہازی سائز کا قومی پرچم

توجہ کا مرکزبنا رہا ،پنڈال میں وقفے وقفے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے،پروقار اور پرجوش روایتی تقریب میں رینجرز

کی پریڈ اور حاضرین کے فلک شگاف نعرے دلوں کو گرماتے رہے، قومی

پرچموں کی بہار تھی اور پنڈال کو قومی پرچم کی جھنڈ یوں سے سجایا گیا تھا ۔

پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، اس موقع

پر رینجرز کے اعلیٰ افسران نے خصوصی شرکت کی ۔ ڈھول کی تھاپ نے

حاضرین میں جوش اور ولولہ بھر دیا،فضاء حاضرین کے پاکستان زندہ باد ،

جیوے جیوے پاکستان ، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ ،اللہ اکبر کے فلک شگاف

نعروں سے گونجتی رہی ۔ شام کے سائے ڈھلتے ہی قومی پرچم کو احترام اور

جذبے کیساتھ اتارا گیا،اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے

سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور پرچم اتارنے کی تقریب

میں شرکت میں آنیوالوں کو جامع تلاشی کے بعد پنڈال تک جانے کی اجازت دی

گئی ۔

Leave a Reply