0

واکا واکا ،گلوکارہ شکیرا 42کی ہوگئیں

Spread the love

عالمی شہرت یافتہ ”واکا واکا “ گلوکارہ شکیرا 42برس کی ہوگئیں۔ 2فروری 1977 کو پیدا ہونےوالی شکیرا بچپن ہی سے موسیقی کی مداح تھیں ۔ شکیرانے اپنا پہلا گانا آٹھ سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ 13سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ گلوکارہ نے اپنے کرئیر کا باقاعدہ آغاز 1990 سے کیا اور گلوکارہ کی پہلی انگریزی البم 2001 میں ریلیز ہوئی۔اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔ 2010 میں فیفا ورلڈ کپ میں شکیرا کے گانے’ واکا واکا ‘نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ وا ک آف فیم میں شامل گلوکارہ کئی میوزک ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

Leave a Reply