واٹس ایپ کا آئی فونز کیلئے بھی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان، صارفین پریشان

واٹس ایپ کا آئی فونز کیلئے بھی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان، صارفین پریشان

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) واٹس ایپ آئی فونز

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی سوشل اپیلی کیشن واٹس ایپ نے

اعلان کیا ہے وہ مخصوص آئی فون کے لیے اپنی سروس بند کرنے جا رہی ہے،

جس کے بعد مذکورہ صارفین اپنے موبائل فونز میں واٹس ایپ کی سہولیات سے

مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج

میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنیوالے آئی فونزز کیلئے دنیا کی مقبول

ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے، یعنی اب آئی فون 4 اور 4 ایس

پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

=-= واضح تاریخ نہیں بتائی گئی مگر جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ہوگا ناممکن
—————————————————————————————

کمپنی کی جانب سے کسی واضح تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر آئندہ چند

ہفتوں میں ان پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا، اسی طرح آئی فون 5، 5

ایس اور 5 سی ماڈلز جن میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس

ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد

کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہو گا، ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل کے ان پرانے

آپریٹنگ سسٹمز پر مبنی فونز استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد کتنی ہو سکتی

ہے، مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کروڑوں میں ہو سکتی ہے۔

=–= ایسی ہی مزید معلوماتی خبریں ( =-= پڑھیں =-= )
——————————————————————-

واضح رہے واٹس ایپ نے 2020ء کے اختتام پر کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس

فونز کے لیے سپورٹ خم کردی تھی۔ اس موقع پر بتایا گیا تھا آئی او ایس 9 سے

پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ

ختم کی جارہی ہے، جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے

پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی۔ واٹس ایپ کی جانب سے

مخصوص آئی فون صارفین کے لیے سروس بند کیے جانے کے بعد صارفین نے

کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کروڑوں

صارفین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور واٹس ایپ کی انتظامیہ سے درخواست

کی تھی کہ وہ مخصوص آئی فون صارفین کیلئے اپنی سہولیات بحال کریں، وگرنہ

دوسری صورت میں وہ کسی متبادل ایپلی کیشن پر منتقل ہو جائیں گے اور واٹس

ایپ کا استعمال ترک کر دیں گے۔ ابھی تک واٹس ایپ نے صارفین کی تنقید کا

کوئی واضح جواب ہیں دیا۔

واٹس ایپ آئی فونز

Leave a Reply