واٹس ایپ ،فیس بک کے پاکستانی صارفین کیلئے ہیکرز سے خبرداررہنے کا ریڈ الرٹ جاری

Spread the love

ہیکرز کی جانب سے کالز کی شکایات پر ایف آئی اے نے ریڈ الرٹ جبکہ فیس بک صارفین کیلئے بھی تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیا، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے جاری الرٹ میں لوگوں کوبیرون ملک رقم ملنے والی کالز آنے پر کسی قسم کا ڈیٹا نہ د ینے کی ہدایت کی گئی ہے، سائبر کرائم ونگ کے الرٹ میں واٹس ایپ پر آنیوالی ایسی کالز پر کوئی ڈیٹا نہ دیئے جانے کا بھی کہا گیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے وٹس ایپ ہائی جیک کئے جانے کا خدشہ ہے ،ایف آئی اے نے فیس بک صارفین کیلئے بھی تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیا،27صفحات پر مشتمل فیس بک سکیورٹی گائیڈ ایف آئی اے سائبر سکیورٹی ماہرین نے تیار کی ہے ،انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سروس فیس بک کے محفوظ استعمال کیلئے صارفین کیلئے تفصیلی معلومات دی گئی ہیں فیس بک سکیورٹی گائیڈ ڈائریکٹر سائبر کرائم کیپٹن (ر) شعیب کی خصوصی ہدایت پر تیار کی گئی ہے ۔

Leave a Reply