135

والد کےمرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے،حسن نواز

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا کہ نوازشریف کو کچھ نئی دوائیں دی جارہی

ہیں،مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے ، دل کی بیماری کی تشخیص کا عمل بھی جاری ہے ، والد اور ہمشیرہ کو جیل میں بھی علیحدہ قید

رکھا گیا ،والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم باٹنے کا موقع نہیں مل سکا، عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں ، ہمیں ان سے اچھے

کی بھی امید ہے ،نوازشریف کے 72گھنٹوں میں امریکہ جانے کی خبریں درست نہیں ، پلیٹلیٹس کا معاملہ برطانیہ میں حل نہیں ہو اتو

نوازشریف کو امریکہ لے جانے کا امکان ہے ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے

کہا کہ نوازشریف کو کچھ نئی دوائیں دی جارہی ہیں،مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے ، آئندہ ہفتے بھی نوازشریف کی ڈاکٹروں سے کئی

اپوائنٹمنٹس ہیں ، دل کی بیماری کی تشخیص کا عمل بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ والد اور ہمشیرہ کو جیل میں بھی علیحدہ قید رکھا گیا

،والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم باٹنے کا موقع نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں ، ہمیں ان سے

اچھے کی بھی امید ہے ، ہماری ہمیشہ جدوجہد رہی ہے کہ عدالتیں آزاد ہوں ۔

Leave a Reply