والد کی میڈیکل رپورٹس نہ ملنے پر مریم نواز کا حکومت سے شکوہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جناح ہسپتال میں گزشتہ روززیرعلاج اپنے والد شریف سے دوگھنٹے سے زائد بھائی حسن نواز کی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی ۔ عیادت اور خریت دریافت کی .

ملاقات کے بعد گھر واپسی پرمریم نواز نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں نوازشریف کی رپورٹس سرکاری طورپر نہیں دی گئی ٹی وی پر سنا ہے ڈاکٹرز نے میڈیا پر گفتگو میں کہا نوازشریف کی انجیو گرافی کر سکتے ہیں ۔

صحافی نے ان سے سوال کیا عدالت میں پنجاب حکومت کا نمائندہ کہتاہے نوازشریف پر رپورٹ نہیں ملی ۔جس پر مریم نواز نے کہا ہمیں سمجھ آ رہی ہے اور سب کچھ ہم دیکھ رہے ہیں.نوازشریف کی ضمانت کے سوال پر انہوں نے کہا اللہ تعالی خیر کریگا ۔

Leave a Reply