والد کیلئے دعا کریں، ایرک اور ایوانکا ٹرمپ کی عوام سے اپیل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

والد کیلئے دعا کریں

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس کا شکار ہونےوالے امریکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کے بیٹے ایرک اور بیٹی ایوانکا نے عوا

م سے اپیل کی ہے کہ والد کی صحت یابی کےلئے دعا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی

ہسپتال منتقلی پر ان کی بیٹی اور بیٹے نے نیک خواہشات اور والد کی جلد صحت

یا بی کی امید ظاہر کی ہے۔ٹوئٹر پر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے کہا ہے کہ

ان کے والد سچ میں بہادر ہیں، صحت یابی کےلئے عوام سے دعاﺅں کی

درخواست ہے۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگجو شخص

ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں گے، انہیں اپنے والد سے محبت

ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کے اور اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے

کورونا کا شکار ہونے کے حوالے سے دیئے گئے بیا ن میں کہا کہ میرے خیال

میں اب تک سب ٹھیک ہے۔ وہ اور ان کی اہلیہ خود کو بہتر محسوس کر رہے

ہیں، آپ سب کا شکریہ۔

والد کیلئے دعا کریں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply