والد سے ملاقات منسوخ، مریم نواز آج کوئٹہ جائیں گی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج بروز جمعرات اپنے

والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل نہیں جائیں گی بلکہ ذرائع کے مطابق

مریم نواز یوم سیاہ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کیلئے

صبح دس بجے بذریعہ ہوائی جہاز روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:جج کی ویڈیو درست ثابت ہوچکی ،نواز شریف کو رہا کیا جائے، مریم نواز

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نواز شریف

سے ملاقات کیلئے مختص دن کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل نہیں جائیں گی۔ مریم

نواز شریف متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر

عملدرآمد کرتے ہوئے جلسے میں شرکت کیلئے آج دس بچے بذریعہ ہوائی جہاز

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ

کیلئے روانہ ہونگی جہاں وہ شیڈول کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے پہنچیں

گی، کوئٹہ میں قیام کے دوران وہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آج منائے جانے

والے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ بعد ازاں

پارٹی کے صوبائی قائدین اورکارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس، مریم نواز کیخلاف درخواست خارج

یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ماڈل

ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں پرویز رشید اور جاوید ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے معاملے پر بین الاقوامی آرگنائزیشنز تک بھی

میں یہ بات پہنچانے کی کوشش کروں گی، میں ابھی صرف اتنے ثبوت سامنے

لائی ہوں جس سے نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو جائے، جج کی ویڈیو کے

علاوہ میرے پاس تو اس سے بھی زیادہ ثبوت اور نام موجود ہیں، اگر میں وہ نام

سامنے لے آﺅں تو کہرام مچ جائے، ری ٹرائل نہیں بلکہ مقدمہ ختم کیا جائے،

جانیئے: ویڈیو سکینڈل، جج صاحب محض پریس ریلیز ناکافی

کیا گارنٹی ہے ری ٹرائل والے جج کو بھی بلیک میل نہیں کیا جائے گا، پنجاب

حکومت نواز شریف کے علاج معالجے میں غفلت برت رہی ہے، ایمرجنسی میں

دوبارہ میڈیکل بورڈ بنایا گیا جس نے دوسری ہدایات کیساتھ نواز شریف کے مزید

ٹیسٹ انکی مرضی کے ہسپتال میں کروانے کی سفارش کی ہے، میڈیکل بورڈ کی

سفارشات کے باوجود جو کسی کا کھانا اور اے سی بند کرنے کی بات کرے اس

سے بڑا ظالم کون ہو گا، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ جن ہاتھوں میں

میاں صاحب ہیں وہ دشمن کے ہاتھ ہیں، اپنے وکلاء سے مشورہ کر رہی ہوں اب

عدالت سے رجوع کیا جائے جبکہ مریم نواز نے صحافیو ں کو بتایا انہیں موبائل

فون سے ایک ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے کسی شخص نے فون کیا ہے

اور میں اس حوالے سے اس ادارے کے سربراہ کو خط بھی لکھنے جار رہی

ہوں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply