Parents Kissing Her Kid

والدین ہوشیار باش! بچوں کا قبل از وقت بالغ ہونا بڑا نقصان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) والدین ہوشیار باش

خواتین میں ایام کا شروع ہونا ایک قدرتی عمل ہے اور آپ یہ جان کر حیران بھی ہوں گے کہ صرف 4 سال قبل لڑکیوں میں ایام شروع ہونے کی اوسط عمر 16 سال تھی اور گذشتہ کچھ سالوں میں یہ کم ہوکر 12 سال سے بھی کم پر آگئی ہے۔ اسی طرح لڑکوں میں بھی یہ عمر دو سے تین سال تک کم ہوئی ہے۔ سائنسدان اس کی وجوہات پر کافی تحقیق بھی کررہے ہیں اور اب تک اس کے کئی عوامل بھی سامنے آچکے ہیں۔ مزید جاننے کیلئے پڑھیں

(1) —– موٹاپا اورجلد بالغ ہونا

گذشتہ سالوں میں بچوں میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھی ہے جس کی وجہ کھانے کا سٹائل اور اجزاء ہیں۔ فاسٹ فوڈ کھانے اور میٹھے مشروبات جیسے کوک یا پیپسی کی وجہ سے بچوں میں موٹاپے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف صحت کو دیگر نقصانات ہوتے ہیں بلکہ یہ جلد بالغ کرنے کی بھی ایک وجہ ہے۔ موٹاپے اور جلد بالغ ہونے کا آپس میں تعلق بتایا جاتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ موٹے بچے جلد بالغ ہوجاتے ہیں یا جلد بالغ ہونیوالے بچے موٹے ہونے لگتے ہیں۔

(2) —– ذہنی تناؤ کی وجہ سے

کچھ بچے شروع ہی سے ذہنی تناؤ کا شکار رہنے لگتے ہیں جس سے ان میں جلد بالغ ہونے کا رجحان پید اہوتا ہے۔ سائنٹیفک رپورٹس (Scientific Reports) میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ بچوں کو سماجی دباؤ، ظاہری شکل و صورت، رنگ اور دیگر ایسے عوامل کی وجہ سے ذہنی تناؤ رہنے لگتا ہے۔ایسے بچوں میں بھی جلد بالغ ہونے کی شر ح زیادہ ہے۔

(3) —– اینڈوکرائن گلینڈز کیمیکل میں خرابی

یہ ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جس میں خرابی کی وجہ سے ہمارا اینڈوکرئن سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ ہم جن اشیاء میں کھاتے پیتے ہیں یا جو روزمرہ کاموں میں استعمال کرتے ہیں ان میں ایسے کمیکلز جیسے ڈائی آکسین یا BPA موجود ہوتا ہے جو کہ اینڈوکرائن گلینڈز میں خرابی کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے جلد بالغ ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

(4) —– جانوروں کی پروٹینز

زرعی اور لائیوسٹاک شعبوں میں استعمال ہونیوالے سینتھیٹک اور خطرناک ہارمونز کی وجہ سے دودھ کی مقدار تو بڑھائی جا سکتی ہے لیکن اس کی وجہ سے انسان جسم پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس دودھ سے بننے والی ڈیری مصنوعات جیسے دہی، مکھن اور پنیر کے استعمال سے ہمارے جسم میں ہارمونز میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور بچے جلد بلوغت کی جانب چلنے لگتے ہیں۔ اسی طرح ان جانوروں کے گوشت کے استعمال سے بھی جلد بلوغت ہوجاتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں کی نسبت زیادہ گوشت کھانے والے بچے جلد بالغ ہوجاتے ہیں۔

بچوں کو جلد بالغ ہونے سے بچانے کیلئے اہم مشورے

دیر سے بالغ ہونے سے بچوں کو فائدہ ہوتا ہے کہ ان کی نشوونما کا عمل نہیں رکتا۔ والدین کو چاہیے کہ وہ ہمارے ان مشوروں پر عمل کرکے اپنی نسل کو پروان چڑھائیں اور سُکھ چین پائیں-

(1) —– تازہ سبزیوں کا استعمال

بچوں کو شروع ہی سے تازہ سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں اور انہیں گوشت سے حتی الامکان دور رکھیں۔ بالغ افراد کے لئے بھی تازہ سبزیاں مفید ہوتی ہیں اور ان میں موجود فائبر کی وجہ سے کولن کینسر(آنت کا کینسر) نہیں ہوتا۔

(2) —– ورزش اور کھیل کود

بچوں کو گھروں میں بند رکھنے کی بجائے انہیں کھیل کود نے کا کہیں۔ گھر میں بیٹھے ہوئے گیمز کھیلنے یا صرف کارٹون دیکھنے سے ان میں صحت مندادنہ سرگرمیاں کم ہوتی ہیں اور وہ موٹاپے کا شکار ہونے کیساتھ جلد بالغ ہوجاتے ہیں۔

(3) —– مشروبات سے پرہیز

کوک اور پیپسی جیسی مشروبات میں بہت زیادہ چینی ہونے کی وجہ سے موٹاپا ہوتا ہے اور ساتھ ہی انسان زیادہ گلوکوز کی وجہ سے انسولین کے مسائل کا شکار ہوتا ہے، بچوں کو ان سے بھی بچائیں۔ کوشش کریں انہیں دیسی مشروبات جیسے شہد، لسی، لیموں پانی وغیرہ کی جانب راغب کریں-

والدین ہوشیار باش

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply