واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ بکواس، پیوٹن سے ملاقات کی تفصیلات خفیہ نہیں رکھیں ، ٹرمپ

Spread the love

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ویلادی میر پیوٹن کےساتھ ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے متعلق ”واشنگٹن پوسٹ کی رپو ر ٹ“ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”بکواس “ قرار دےدیا، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران موجود مترجم کو ہدا یت کی کہ وہ ان کی پیوٹن سے ملاقات کے دوران ہونےوالی گفتگو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں، یہ ملاقات جولائی 2017 میں جرمنی کے ایک شہر ہمبرگ میں ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ اس وقت کے سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن بھی موجود تھے۔فوکس نیوز کو دیئے گئے ٹیلی فو نک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو ’بکواس‘ قرار دیتے ہوئے کہا میری ملاقات بالکل ایسی ہی تھی جس طرح ہر صدر کی ہوتی ہے،ایک صدر کئی ممالک کے صدور کےساتھ ملاقات کرتا ہے، ہم نے اسرائیل اور تل ابیب کو محفوظ بنانے سمیت بہت ساری با تیں کیں، میں کچھ نہیں چھپا رہا۔جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں وائٹ ہاو¿ س کے موجودہ اور سابقہ حکام کا حوالے دے کر یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ دو برس کے دوران امریکہ اور روسی صدر کی 5 ملاقاتیں ہوئیں جس کے بارے میں کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔(رپورٹ، جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply