russian falg with puton pic jtnonline

واشنگٹن کا فیصلہ بالادستی کی سوچ، چین کیخلاف امریکی اتحاد میں شامل نہیں ہونگے،روس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) واشنگٹن فیصلہ چین روس

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے کہا ہے کہ روس کسی کیخلاف اور

خصوصا چین کیخلاف کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا، کیونکہ ماسکو اور

بیجنگ کے درمیان مشترکہ خصوصی تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ الزام تراشی نہیں، ویکسین تیاری پر توجہ دے، ڈبلیو ایچ او

دیمتری پیسکوو نے روزانہ کی بریفنگ میں چین کو روس کا شراکت دار قرار

دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک خصوصی شراکت داری پر مبنی تعلقات

استوار کیے ہیں۔ پیسکوو نے کہا کہ روس نے جس اتحاد میں بھی حصہ لیا اس

کا مقصد اچھی ہمسائیگی اور باہمی فائدے کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے امریکی دباؤ کا ایجنڈا ہے، ماسکو

دوسری طرف روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے کئی دیگر ممالک کیخلاف گزشتہ کے امریکی دباؤ کے ہتھکنڈوں کی طرح ہیوسٹن میں چینی قونصلخانے کو اچانک بند کرنے کا حکم ان اقدارسے براہ راست متصادم ہے جن کا واشنگٹن دنیا بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے پرچارکررہا ہے۔

سرنڈر نہ کرنیوالے ممالک کیخلاف امریکہ فوری متحرک ہو جاتا ہے، ترجمان

اگر کوئی ملک اپنے قومی مفادات کا دفاع کرتا ہے اور اپنی معیشت کو جائز طریقے سے ترقی دیتا ہے اور امریکہ کے غیر قانونی اقدامات پر سرنڈر نہیں کرتا تو ایسی صورت میں کچھ خود کار طریقے فوری طور پرحرکت میں آ جاتے ہیں۔

دھمکیاں، پابندیاں، جائیدار پر قبضے، گرفتاریاں اور سفارتی مشنز کی بندش شامل

ترجمان کے مطابق ان طریقوں میں دھمکیاں، پابندیاں، جائیداد پر قبضے، لوگوں کی گرفتاریاں اور سفارتی مشنز کی بندش شامل ہیں۔

عالمی 5 جی مارکیٹ سے مضبوط حریفوں کو بے دخل کرنا امریکہ کا ہدف

روسی ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کا مختلف امریکی انتظامیہ کی جانب سے مشاہدہ کرچکے ہیں۔ ہواوے اور دیگر چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ملازمین پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا مقصد عالمی 5 جی مارکیٹ سے اپنے مضبوط حریفوں کو بے دخل کرنا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واشنگٹن فیصلہ چین روس

Leave a Reply