0

وادی ہنزہ،شسپرگلیشیئر سرکنے کا عمل مزید تیز،سیلاب کا خطرہ،ڈی ایم اے بھی متحرک

Spread the love

ہنزہ (جے ٹی این آن لائن) گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں شسپرگلیشیئر کے سرکنے کا عمل تیز ہوگیا، گلیشیئر 3 ماہ میں 16 سو میٹر سرک چکا جس کی وجہ سے پانی کا بہائو بھی رک گیا اور مصنوعی جھیل بن گئی ، 2 بجلی گھروں کو بند کر دیا گیا ۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان نے وادی ہنزہ میں خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے کہا ہے گلیشیئر کے سرکنے کا عمل اور تیز ہونے کی صورت میں آبادی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر فرید احمد کے گرمیوں میں جھیل سے پانی کے اخراج پر سیلاب آنے کا بھی امکان ہے۔جس سے بچائو کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،

ممکنہ خطرے کے پیش نظر 72 گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا جبکہ آبادی کو گلیشئر اور سیلاب سے بچانے کے لیے حفاظتی بند بنانے کا کام بھی شروع ، متبادل سڑک کی مرمت اور پل بنانے کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے جبکہ ہنزہ میں خوراک کا بھی ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply