0

وادی نیلم کو سیاحت کےلئے کھول دیا گیا

Spread the love

وادی نیلم کو بین الاقوامی سیاحت کےلئے کھول دیا گیا،حکومت نے این او سی کی عائد شرط ختم کر دی۔ سیاحت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے ملک کی اکانومی میں انقلابی تبدیلیاںہوں گی ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل کیا اور کہا وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں بڑھ رہا ہے۔150 سے زائد مما لک کےلئے ویزا شرائط میں نرمی کر دی گئی ہے سیاحوں اور کاروباری کمپنیوں کےلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آزادکشمیر سیاحت کےلئے نہایت اہم ہے ۔ شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، وادی نیلم کےلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ بین لاقوامی سیاحوں کےلئے وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر مقامات کو کھول دیا گیا ہے جو وزیرا عظم پاکستان عمران خان کا انقلابی اقدام ہے جس سے آزاد کشمیر اور پاکستان کی سیاحت کو کئی ہزار گنا زیادہ اضافہ ہو گا۔ وادی نیلم دنیا کی ٹاپ ٹین خوبصورت جگہوں میں شامل ہے ۔