وادی میں 159و یں روز بھی فوجی محاصر ہ برقرار، متنازعہ شہریت قانون کیخلاف مظاہروں میں شدت

نئی دہلی/سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ سمیت یورپی یونین کے سفیروں پر

مشتمل وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر

دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کا

بھارتی حکومت کی نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کیلئے

بعد میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی یونین

کے وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا

ہے۔گذشتہ روز امریکا سمیت 16 ممالک کے سفیروں کو مودی سرکار کشمیر کے

دورے پر لے جانا چاہتی تھی لیکن یورپی یونین کے وفد نے دورہ کرنے سے

انکار کرتے ہوئے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کشمیر کا بھارتی حکومت کی

نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کے لیے بعد میں مقبوضہ

کشمیر کا دورہ کریں گے۔علاوہ ازیںمقبوضہ کشمیر میں مسلسل 159ویںروز بھی

بھارتی فوجی محاصرہ برقراررہا جس کے باعث وادی کشمیر کی صورتحال جوں

کی توں ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت

نافذپابندیوں اورجگہ جگہ بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں

کے باعث ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری

پیڈ موبائل فون سروسز 5اگست سے تاحال معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں

خاص طور پر صحافیوں ، طلباء اور تاجر وں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانببھارت بھر میں متنازع قانون اور نہرو یونیورسٹی کے طلبہ پر بد ترین

تشددکیخلاف مظاہرے شدت اختیار کرنے لگے۔طلبا نے مظاہرے میں کشمیرکی

آزادی کا پوسٹر بھی لہرا دیا۔ آسام میں بھارت، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران

سٹیڈیم شہریت قانون اور بی جے پی کے خلاف نعروں سے گونج اٹھا۔ بی جے پی

رہنما اور وزیراعلی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کے مختلف شہروں میں

مسلم دشمن قانون اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا پر آر ایس ایس کے

غنڈوں کے تشدد پر ہزاروں افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔ دیگر ریاستوں میں

خواتین مظاہرین کی بھی بڑی تعداد سڑکوں پرسراپااحتجاج ہے۔دہلی میں جے این

یو میں طلبا اور اساتذہ یونین کا احتجاجی % %1%ظچ B18%D یB %B%ہ܌ ۉں A88%D ا8%F ت%
B4D
%D9%8%مA9B%D ے9%9%D83ٸر %D ی8%2%DA7غی %D ے8%2 ۛ%ل94AՒ %88%1%D91غی %D9ت %A ڽ8ک %1%D9Fؽہ
%0A
%9%خ888%D ش8 %8%و819%D0ب %8%D83%89 %A ا8 %8%رާ ڸی A99%D لB%7%DBC%A8%7%ح۔ 0AD
%0A
%D%
0AD
v0A
%id

Leave a Reply

%d bloggers like this: