وائٹ ہاﺅس ہلا کر رکھ دینے والی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے آنے کا امکان

Spread the love

گزشتہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حق میں روسی مداخلت پرامریکی محکمہ انصاف کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی تفتیش کار رابرٹ ملر کی رپورٹ بہت جلد منظر عام پر آنےوالی ہے جوصدر ٹرمپ اور وائٹ ہاﺅس کو ہلا کررکھ دے گی۔ صدر ٹرمپ نے اس محکمے پر بہت دباﺅ ڈالا اور ا س میں بہت سوں کو برطرف کیا لیکن وہ رابرٹ ملر کواپنے خلاف تفتیش سے روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ انہیں اندازہ ہو رہا تھا کہ ا س کے نتائج ان کےلئے کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں ۔ محکمہ انصاف کے علاوہ کانگریس کی متعدد کمیٹیا ں اپنے اپنے طور پر اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور ان کے بیانات سے پتہ چلتا ہے انہیں ٹرمپ اور ان کی صدارتی ٹیم کےخلا ف کافی شواہد مل چکے ہیں، تحقیقات مکمل ہو نے کے بعد اگر نتائج صدر ٹرمپ کےخلاف نکلے تو اس کے انتہائی خطرناک مضمرات ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ صدر پر ناجائز جنسی تعلقات قائم کرنے اور الزام لگانے والوں کے منہ بند کرنےوالا معاملہ بھی موجود ہے جس پر صدر ٹرمپ کا مو اخذہ بھی ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply