وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ عالمی ماہر منتخب

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ عالمی ماہر منتخب

Spread the love

گلگت (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو بین

الاقوامی اداروں میں بحیثیت ماہر منتخب کر لیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز

کے مطابق وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کو ساﺅ تھ ایشیاء انسٹیٹوٹ آف سائنس

اینڈ انجینئرنگ میں بحیثیت سینئر ممبرمنتخب کر نے کے علاوہ انہیں انٹرنیشنل

ایسوسی ایشن آف انجینئرنگ، انٹرنیشنل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ہانگ کانگ،

ایشیاء کونسل آف سائنس ایڈیٹرز، ایل ایچ وی ایڈز آپریشن کمیٹیوں کا ممبر سمیت

دیگر کئی اداروں کا ممبر منتخب کیا گیا ہے-

=-.-= گلگت بلتستان سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

بین الاقوامی انجینئرنگ اور سائنس کے اداروں میں بحیثیت ممبر انتخاب اُن کی

انجینئرنگ اور سائنسز کے میدان میں دی جانیوالی خدمات کا اعتراف ہے۔ اس کے

علاوہ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٹیکنالوجی کونسل پاکستان، فیلوانسٹیٹوٹ

انجینئرنگ پاکستان، وائس چیئرمین انسٹیٹوٹ آف انجینئرنگ پاکستان، ممبر سینٹ

پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈیلوپمنٹ اکنامکس پاکستان، ائڈوائزی بورڈ سی پیک سنٹر

اسلام آباد، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزجی بی آر ایس پی، ممبر بورڈ آف ایڈوانس

سٹیڈیز اینڈ ریسرچ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور،

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے ممبر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

=-.-= یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے وائس چانسلر کو مبارکباد

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر وائس چانسلر

قراقرم یونیورسٹی متعدد ٹاسک فوسز اور اہم کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں۔ ان کے

علاوہ وہ سو سے زائد مقالوں، پانچ کتابوں اور متعدد اُردو اور انگریزی مضامین

کے مصنف بھی ہیں۔ وائس چانسلر کا بہترین کارنامے اپنے نام کرنے پر ڈائریکٹر

پبلک ریلیشینز میر تعظیم اختر، یونیورسٹی کے جملہ اساتذہ اور سٹاف نے بین

الااقوامی اداروں میں رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی وہ اپنی

صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ انجینئرنگ کے

فروغ میں اپنا بھرپور کردا ر اد ا کریں گے۔

=-.-= فیکلٹی آف انجینئرنگ کا رُکا ہوا تعمیراتی کام شروع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے

فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے 490 ملین لاگت پہ مشتمل بقیہ تعمیراتی کام کا

افتتاح کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق منصوبے کے

ٹھیکیداروں نے فیکلٹی آف انجینئرنگ کا بقیہ تعمیراتی کام کم سے کم چھ ماہ میں

پائے تکمیل تک پہنچاننے کا وعدہ کیا ہے، اس حوالے سے زیر تعمیر فیکلٹی آف

انجینئرنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس

چانسلر نے فیتہ کاٹ کا بقاہ تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔

=-.-= تعمیرات رُکنے کی وجہ نامعلوم افراد کا حملہ تھا، ڈی پی آر

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق 23 دسمبر 2020ء کو یونیورسٹی کی زیر تعمیر

فیکلٹی آف انجینئرنگ کی بلڈنگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بلڈنگ میں لگی

شٹرنگ کام کیلئے موجود بلڈوزر، گاڑیاں، مزدورں کی رہائش کے لیے تعمیر کئے

جانے والے کوارٹر کو آگ لگا دی گئی اورزیرتعمیر بلڈنگ کی چاردیواری کو

مسمار کر دیا تھا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی سمیت زیر تعمیر منصوبے کے

ٹھیکیدار کی قیمتی مشینری کو نقصان پہنچا۔ جس پر منصوبے پر کام کرنیوالے

ٹھیکیدار نے مزید کام کرنے سے معذرت اور نقصانات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا

تھا۔ اسی بنا پر یونیورسٹی نے دوبارہ منصوبے کے بقیہ کام کی تعمیرات کے لیے

ٹینڈر کرایا۔ ٹینڈر کے بعد آج بقیہ کام کا وائس چانسلر نے باقاعدہ افتتاح کیا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے منصوبے میں جدید طرز کی بارہ کلاس رومز، لائبریری، بارہ لیباٹریز

اور 24 دفاتر، چاردیواری، فٹ پات سمیت دیگر ضروری کا م شامل ہیں۔

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی

Leave a Reply