ن لیگ کا سٹریٹ پاورمہم ،پی پی پی کا حکومتی رویے کیخلاف اے پی سی بلانے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی نے حکومتی رویہ کے

خلاف دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے اے پی سی

بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ہونے والی

ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دی جا رہی ہے۔دوسری طرف سابق وزیر

اعظم نواز شریف کو لندن میں علاج کروانے کی حکومتی اجازت لینے کیلئے

رواں ہفتہ لاہورسے باقاعدہ سٹریٹ پاور مہم آغاز کرنے کا پلان ترتیب دیدیا گیا،

ملک بھر میں لیگی رہنمائوں و کارکنان کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ

کے انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن

سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے گرین سگنل ملنے کے بعد ملک بھر میں سٹریٹ مہم

چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف کو بیرون

ملک علاج کی غرض بھجوایا جانا مقصود ہوگا،حمزہ شہباز اورمریم نواز سٹریٹ

مہم کو لیڈ کریں گے اورملک بھر میں لیگی رہنمائوںکوبھی اطلاع دیدی گئی ہے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply