ن لیگ نے طلال چوہدری پر تشدد کا واقعہ فریقین کا باہمی معاملہ قرار دیدیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

طلال چوہدری پر تشدد

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی نے طلال چوہدری پر تشدد

کے واقعہ کو فریقین کا باہمی معاملہ قراردے دیا۔کمیٹی کے مطابق آپس کے معاملے کوپارٹی ڈسپلن

کی خلاف ورزی قرارنہیں دیا جاسکتا، فریقین صلح کرنا چاہیں یا قانونی کارروائی، یہ ان کا ذاتی

معاملہ ہے۔کمیٹی نے تحقیقات سے صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ کوآگاہ کردیا گیا ہے۔خیال

رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں

زخمی ہوگئے تھے۔طلال چوہدری کے بھائی کے مطابق طلال چوہدری پر کینال روڈ پر رات کے وقت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

چار افراد نے حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔بھائی نے بتایا کہ طلال

چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی اور وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔طلال

چوہدری کی مبینہ جھگڑے کے وقت کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

طلال چوہدری کہہ رہے ہیں کہ انہیں تنظیم سازی کا کہہ کر یہاں بلایا گیا، ان کا فون چھینا گیا۔طلال

چوہدری پر مبینہ حملے کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار

شہباز گِل نے ان پر اپنی ہی جماعت کی خاتون رکن قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

طلال چوہدری پر تشدد

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply