ن لیگ نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے متحرک

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

بدھ کویہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، سروسز اسپتال لاہور میں عارضہ قلب کا اسپیشل وارڈ اور خصوصی پروفیسرز موجود نہیں، حکومت انہیں استحقاق کے مطابق طبی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سپریم لیڈر کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ان کی صحت کے متعلق تمام ریکارڈ وہاں موجود ہے، وہاں ڈاکٹرز ان کو بیماری کی تاریخ سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہیں۔ امید ہے انسانی ہمدردی کی بنا حکومت اچھے قدم اٹھائے گی اور نواز شریف کا نام فوری ای سی ایل سے نکال دے گی ۔

Leave a Reply