لابی یا کاروباری مفاد

ن لیگ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے، عمران خان

Spread the love

ن لیگ ایک مافیا

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی

آڈیو سے متعلق کہا ہے کہ ن لیگ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو

متنازع بناتا ہے۔ وزیراعظم کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ملکی سیاسی

اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی

گئی۔اجلاس کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پیکیج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،

وزیراعظم عمران خان نے وزراء اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا، اس پر وزیراعظم عمران خان نے

کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے

فیصلے کروائے، یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 16

مرتبہ عدالتوں سے التوا لے چکی ہیں۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق عمران خان نے پارٹی

رہنماؤں اور ترجمانوں کو ای وی ایم سے متعلق ہدایت دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت ای

وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے۔ پارٹی رہنما نئی ٹیکنالوجی پر لوگوں کے تحفظات کو دور کریں۔

وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماوں کو ووٹر لسٹوں پر بھی کام کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن فوج اور عدلیہ

کے خلاف مہم چلانے سے باز آجائے، دنیا کے کرپٹ ترین لوگوں میں نوازشریف کا بھی نام آیا۔وفاقی

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ شریف فیملی کسی موقع پر اپنی صفائی سے متعلق ثبوت پیش نہ

کرسکی، شریف فیملی کے ثبوت عدالتوں کے سامنے آنا چاہئیں، جج کی ویڈیولیک کر کے اصل

مدعے پر کیوں نہیں آرہے؟انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاسپورٹ بنانے میں

سہولت فراہم کی ہدایت کی ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو

افغانستان میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت

ہے، انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغان عوام

کی مالی مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کے وفد نے

ملاقات کی، وفد نے فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس کی قیادت میں ملاقات

کی،وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے دونوں اراکین

کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے امید ظاہر کی یہ نہ صرف پاکستان اور

امریکا کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین نے اور

امریکا کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ

صحت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون کرنا چاہیے۔اعلامیہ

کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط

بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ امید ہے دونوں ممالک کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی تبادلے ہوں

گے جو تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، استحکام اور

اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی

بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغان عوام کی مالی

مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں تاکہ ہمسایہ ملک

میں فوری معاشی بوجھ اور چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔دریں اثناوزیراعظم عمران خان نے بڑے

شہروں کو سموگ کے نقصان سے بچانے کے لئے پالیسی تیاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے

مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت سموگ سے نمٹنے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہر دسمبر میں سموگ کی ذد میں ہوں گے،اجلاس میں آئندہ

دنوں میں سموگ کے امکانات اور نقصانات پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے بڑے شہروں کو

سموگ کے نقصان سے بچانے کے لئے پالیسی تیاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ وزیر اعظم نے

ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے بڑے شہروں کے لئے کلین ائیر پالیسی مرتب کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ

لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی ضروریات کے تحت ائیر پالیسی بنائی

جائے۔ بتایاگیاکہ اسلام آباد،راولپنڈی اور سرگودھا سمیت درجنوں شہر بھی سموگ سے متاثر ہوں گے۔

اجلاس میں فواد چوہدری، ملک امی اسلم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز، اور

چیئرمین سی ڈی سے شریک ہوئے

ن لیگ ایک مافیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply