آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ اوورسیز کا پارٹی کیلئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان

آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ اوورسیز کا پارٹی کیلئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان

Spread the love

جدہ ( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ن لیگ اوورسیز اعلان

آزاد کشمیر الیکشن 2021ء کیلئے مسلم لیگ (ن) اوورسیز نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز

کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا، ن لیگ سعودی عرب و ذیلی

تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان سردار خالق وصی اور سردار طاہر اکرم انور

سمیت تمام ٹکٹ ہولڈرز کی انتخابی مہم چلانے کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں

آزاد کشمیر اور پاکستان روانہ ہوں گے-

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے انتخابات کے

حوالے سے مسلم لیگ (ن) اوورسیز تنظیموں کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت قائم

مقام صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب آزاد کشمیر راجہ معروف اختر منعقد ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) گلف مڈل ایسٹ، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب آزاد

کشمیر اور مسلم لیگ (ن) جدہ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب آزاد کشمیر کے قائم مقام

صدر راجہ معروف اختر، مسلم لیگ (ن) جدہ کے صدر سردار اعجاز حنیف،

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ شمروز خان، کوآرڈی نیٹر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار اقبال یوسف و دیگر نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج

ن لیگ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب اپنے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی نہ صرف مکمل حمایت

کا اعلان کرتی ہے بلکہ اپنے اُمیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کیلئے جولائی کے

پہلے ہفتے میں آزاد کشمیر اور پاکستان آئیگی اور عام انتخابات تک وہیں رہے گی۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اوورسیز تنظیموں نے حلقہ ایل اے 22 اور حلقہ

ایل اے 23 پونچھ 5 سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز سردار خالق

وصی اور سردار طاہر اکرم انور سمیت تمام ٹکٹ ہولڈرز کی مکمل حمایت کا

اعلان بھی کیا۔

ن لیگ اوورسیز اعلان

Leave a Reply