نیہا ککڑ کی ہم شکل نے کیا سب کو حیران، دپیکاپڈوکون بنی فلم پروڈیوسر

نیہا ککڑ کی ہم شکل نے کیا سب کو حیران، دپیکاپڈوکون بنی فلم پروڈیوسر

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این شوبز نیوز) نیہا ککڑ دپیکاپڈوکون

بھارت کی پنجابی گلوکارہ نیہا ککڑ سے مشابہہ خاتون بپاشا ایکسوم کے سوشل

میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا ایکسوم اکثر

اپنی تصاویر اور نیہا ککڑ کے گانوں پر بنائی گئی اپنی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر

کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر بپاشا کے 28 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جو ان کی

ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں اور نیہا ککڑ سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔ گلوکارہ نیہا

کی طرح بپاشا کا بھی پیدائش کا مہینہ جون ہے، نیہا ککڑ چھ جون جبکہ بپاشا دو

جون کو پیدا ہوئی ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بھارتی فلم سٹار دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری کی دوسری فلم میں کام کرنے جا

رہی ہیں جس کی پروڈیوسر بھی وہ خود ہوں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی دوسری فلم کی تیاریوں میں

مصروف ہیں جبکہ یہ فلم ان کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی یہ فلم دو ثقافتوں کا مجموعہ ہو گی۔ کامیڈی

اور رومانٹنک کہانی پر مبنی دپیکا پڈوکون کی فلم ہالی ووڈ کے STX فلم اسٹوڈیو

کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ STX فلم اسٹوڈیو کے چیئر مین آدم فوجیلسن کی

جانب سے اس فلم سے متعلق گزشتہ روز ہی اعلان کیا گیا ہے۔

نیہا ککڑ دپیکاپڈوکون ، نیہا ککڑ دپیکاپڈوکون ، نیہا ککڑ دپیکاپڈوکون

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply