نیکٹا نے مدارس کی جیو ٹیگنگ اور رجسٹریشن رپورٹ مکمل کر لی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ) دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کے

معاملے کے حوالے سے ابتدائی مرحلے میں رجسٹرڈ مدارس کو وزارت تعلیم کے

ماتحت لایا جائے گے۔ مذکورہ پیشرفت سے واقف ذرائع نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم

اتھارٹی (نیکٹا) کے حوالے سے بتایا ملک بھر کے مدارس کی جیو ٹیگنگ اور

رجسٹریشن رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے، جو صوبوں کو فراہم کردی جائے گی۔

نیکٹا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع تمام مدارس کی

جیوٹیگنگ مکمل کرلی گئی جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے کے 85

فیصد، سندھ کے 80 فیصد، خیبرپختونخوا کے 75 فیصد اور بلوچستان کے 60

فیصد مدارس کی جیو ٹیگنگ کی جاسکی ہے۔علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ

پنجاب میں 90 فیصد مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ یہ بھی تجویز

دی گئی کہ پنجاب میں نئے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا

جانا ہے۔ نیکٹا رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم نئے مدراس

کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے گا۔ سندھ میں پولیس کو مدارس کی رجسٹریشن

کی ذمہ داری دی گئی مگر ایک بھی مدرسہ رجسٹر نہیں ہوسکا جبکہ بلوچستان

میں مدارس کا ڈیٹا محکمہ تعلیم کو بھجوایا جاچکا ہے، مدارس کا آڈٹ متعلقہ

صوبوں کے محکمہ تعلیم کریں گے جبکہ مدارس کو حاصل ہونیوالے چندے،

زکوۃ، خیرات، کھالوں کی وصولی اور فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ پڑتال بھی کی

جائے گی۔

Leave a Reply