new zara meri bhi suno2

’ نیپوٹزم‘ ۔۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری کا کلچر، اداکار ہ تاپسی پنوں بھی بول اٹھیں، کئی انکشافات

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نیپوٹزم بھارتی فلم انڈسٹری

بھارتی اداکار ہ تاپسی پنوں نے بھی نیپوٹزم کی ستائی نکلیں، انکشاف کر دیا کہ بھارتی انڈسڑی میں اقربا پروری کا رجحان پائے جانے کی وجہ سے انہیں بہت سی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عفت عمر نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر سوال اٹھادیا
——————————————————————


حال ہی میں خودکشی کرنےوالے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی

وجہ بھارتی انڈسٹری میں اقرباپروری کلچر کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس

کےخلاف نامور فنکار آواز اٹھا رہے ہیں ، متعدد فنکاروں کے بعد اب بھارتی

انڈسٹری میں باہر سے آکر اپنا کام اور نام منوانے والی اداکارہ تاپسی پنو نے بھی

انکشاف کیا ہے کہ اقرباپروری ’ نیپوٹزم‘ کی وجہ سے انہیں بھی کئی فلمیں

نہیں مل سکیں۔

انڈسٹری کے اندر والوں ،معروف فلمی گھرانے والوں سے تعلق کامیابی کی سیڑھیاں

———————————————————————
ایک انٹرویو میں فلم ’ تھپڑ‘ کی ہیروئن تاپسی پنوں نے کہا کہ ’ بالی ووڈ میں اقربا

پروری کا رجحان پایا جاتا ہے جس کے سبب انہیں بھی اپنے کیریئر کے آغاز

ہی میں کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، وہ اس رویئے سے بہت پریشان اور

دلبرداشتہ بھی ہوئی تھیں۔‘تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ ’ فلم میں کام دینے سے

پہلے دیکھا جاتا ہے کہ آپ انڈسٹری کے اندر سے ہیں یا باہر شہر سے آئے

ہیں، اگر آپ کا تعلق کسی معروف فلمی گھرانے سے ہے تو آپ پر اور آپ

کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاتا ہے اور اگر فلم انڈسٹری میں باہر سے آئے ہیں

اور آپ کا کوئی جاننے والا بھی نہیں ہے تو آپ کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں

کیا جاتا۔

میرا ماٹو تو ۔۔۔۔اپنا آپ منوانا ہی ہے ، کسی کے بل بوتے پر نہیں

———————————————————————

تاپسی نے کہا کہ اگر آپ سٹار کڈز ہوں اور آپ کی پہلی فلم ریلیز کی جائے تو

شائقین دیکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے ٹکٹس خرید لیتے ہیں اور سینما میں آپ کو

دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، باہر سے آنیوالے فنکار جنہیں کوئی نہیں جانتا

ان کی فلموں کی ٹکٹس کی بکنگ پہلے سے کوئی نہیں کرواتا، انہیں شائقین

سینماء میں آکر دیکھنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

———————————————————————

32 سالہ تاپسی پنوں نے کہا کہ اگر آپ باہر سے آئے ہیں اور اس انڈسٹری میں
نام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ آپ نے جو

کچھ بھی حاصل کیا اپنے بل بوتے پر کیا ہے ، کوئی آپ کو دیکھ کر یہ نہیں کہہ

سکتا کہ فلاں انسان نے اسے یہاں تک پہنچایا ہے یا فلانے انسان کی وجہ سے

اسے اس فلم میں کام ملا۔

نیپوٹزم بھارتی فلم انڈسٹری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply