نیپال کرونا وباء سے محفوظ ترین ، پھربھی کل سے لاک ڈائون کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلائو کے باعث دنیا کے تمام ممالک میں جہاں

افراتفری کا عالم ہے لیکن ایسے میں نیپال میں اس کا صرف ایک کیس سامنے آیا اور وہ بھی صحت

یاب ہو کر گھر جاچکا ہے۔امریکہ کی جان ہوپ کنز یونیورسٹی کے مطابق نیپال کرونا وائرس کے

حوالے سے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں کرونا وائرس کا

صرف ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور نیپال میں بھی کرونا وائرس کا اب تک صرف ایک ہی کیس

رپورٹ ہوا ہے اور وہ بھی صحت یاب ہو کر گھر کو جاچکا ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس کا صرف

ایک کیس رپورٹ ہونے کے باوجود نیپال نے کل 23 مارچ سے ملک میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپالی وزیر اعظم نے کہا ہے ملک کے اندر لمبے روٹ پر چلنے والی گاڑیاں 23 مارچ سے تاحکم

ثانی بند رہیں گی ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی غیر ضروری

سروسز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ آج 22 مارچ تا 31 مارچ تک ملک میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز

بھی روک دیے گئے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply