نیپال میں کرونا انڈیا سے بھی آگے، متاثرین کی تعداد میں 1200 فیصد اضافہ

نیپال میں کرونا انڈیا سے بھی آگے، متاثرین کی تعداد میں 1200 فیصد اضافہ

Spread the love

کھٹمنڈو(جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) نیپال میں کرونا

بھارت کے ہمسایہ ملک نیپال میں ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر گئے، میڈیکل

آفیسرز درجنوں کی تعدا دمیں کوڈ 19 کا شکار ہونے لگے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں

بیڈز ختم ہو گئے ہیں، اموات کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا اور یکدم کرونا

مریضوں کے کیسز میں 1200 فیصد اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق انڈیا کے پڑوسی ملک نیپال میں کرونا کی انڈین قسم نے

پنجے گاڑ لیے ہیں، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آنے والے چند دنوں میں

نیپال کے حالات انڈیا سے بھی بدتر ہونے کا خطرہ ہے، وہاں کے مریضوں کی

شرح انڈیا کے مریضوں سے بھی بڑھ جائے گی اور اگر کرونا کیسز اسی رفتار

کے ساتھ بڑھتے چلے گئے تو نیپال میں صحت کے محکمہ میں بحران آ جائیگا۔

=-= قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میڈیا میں اب تک ہمسایہ ملک بھارت میں صحت کے دگرگوں حالات کی خبریں

تواتر سے آ رہی تھیں جبکہ اب نیپال بھی ساتھ میں شامل ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ

بھارت میں ایک روز میں سب سے زیادہ کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے اور

بھارت میں 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ 4 لاکھ سے زائد کرونا کیسز سامنے

آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 افراد میں

کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 30 اپریل کو کرونا کے 4 لاکھ 2 ہزار سے

زائد کیسز سامنے آئے تھے، بھارت میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ

3800 سے زائد افراد کرونا وائرس سے دم توڑ گئے۔ بھارت میں کرونا وائرس

سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 30

ہزار سے زائد افراد کرونا کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ بھارت میں عالمی وبا

کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت نے جہاں وہاں کی عوام کو اپنے لپیٹ میں

لیا ہوا ہے وہیں اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ڈاکٹرز خود کشیاں

کرنے لگے ہیں۔

نیپال میں کرونا

Leave a Reply