ٹرائلز15، منیجرز میٹنگ 26، قومی نیٹ بال چیمپین شپ کا آغاز 27 جون کو

ٹرائلز15، منیجرز میٹنگ 26، قومی نیٹ بال چیمپین شپ کا آغاز 27 جون کو

Spread the love

گلگت بلتستان، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) نیٹ بال چیمپین شپ

گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کی ٹیموں کے

چناؤ کے سلسلہ میں 2 روزہ ٹرائلز 15 جون سے گلگت میں شروع ہونگے۔ قومی

نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 جون کو ہو

گی، جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے،

یہ چمپئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 27 جون سے پاکستان

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، چمپئن شپ میں پاکستان واپڈ مرد

اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا-

=-.-= قومی چمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے

بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز کے دوران مرد

اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے روز

مردوں کی ٹیم جبکہ دوسرے روز خواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے- جبکہ

قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26

جون کو ہوگی، جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں

کریں گے، چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے

والی ٹیموں کے منیجرز کے اجلاس ہوگا چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ

کرنے کیساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

=-.-= سیمی فائنلز 29 اور فائنل 30 جون کو کھیلا جائیں گے

چمپئن شپ کے سیمی فائنل 29 جون کو جبکہ فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ دو بار ملتوی ہو چکی ہے 6 سے9 اپریل تک اور 18

جون سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس

کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا تھا-

=-.-= ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی 16، 16 ٹیمیں حصہ لیں گی

قومی چمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی سولہ، سولہ ٹیمیں

حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئر

فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب،

بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام

آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ کے سیمی فائنل 29 جون کو جبکہ فائنل 30

جون کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ دو بار ملتوی ہو چکی ہے 6

سے 9 اپریل تک اور 18 جون سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی

تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو

ملتوی کر دیا گیا تھا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

نیٹ بال چیمپین شپ، نیٹ بال چیمپین شپ، نیٹ بال چیمپین شپ

Leave a Reply