afghanistan

نیٹو اتحاد بھی یکم مئی سے افغانستان سے فوجی انخلا پر رضامند

Spread the love

نیٹو اتحاد افغانستان انخلا

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد نیٹو اتحاد بھی یکم مئی سے

افغانستان سے فوجی انخلا کے آغاز پر رضامند ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو

اعلامیہ میں کہاگیاکہ افغانستان سے فوجوں کی واپسی منظم اور مربوط ہوگی، برسلز میں نیٹو

سیکرٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ

افغانستان سے فوجی انخلا چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔اس سے قبل امریکا نے افغانستان سے فوج

نکالنے کی تاریخ پانچ ماہ بڑھائی تھی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یکم مئی سے انخلا

شروع ہو گا جو رواں سال 11 ستمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا

کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کرکے امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔بائیڈن کا

کہنا تھا کہ انخلا کے بعد اگر افغان سرزمین سے کوئی بھی دہشت گرد گروپ امریکا یا اس کے

اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا تو امریکا معاہدے کے تحت طالبان کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

نیٹو اتحاد افغانستان انخلا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply