Joe Biden

نیٹو اتحادی افواج کا انخلاء یکم مئی سے، تکمیل 11 ستمبرکو ہوگی، بائیڈن

Spread the love

واشنگٹن،کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیٹو اتحادی افواج انخلاء

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغان طالبان کیساتھ دوحہ میں طے پائے معاہدے کے

تحت افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کا اعلان کر دیا، جبکہ اتحادی

افواج نیٹو کے ممالک نے بھی امریکی صدر کی دی گئی انخلاء تاریخ سے اتفاق

کرتے ہوئے افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کا عندیہ دیدیا، قبل ازیں افغان طالبان

نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء تک افغان امن سے متعلق

کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا-

=-= عالمی ایشوز پر مبنی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے

انخلاء کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا کی سب سے طویل

جنگ کا خاتمہ کیا اور امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔ امریکی

صدر نے کہا یکم مئی سے امریکی افواج کا انخلاء شروع ہو گا اوریہ عمل 11

ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے 20 ویں برسی پر مکمل ہو گا۔ افغانستان

سے فوج نکالنے کے بعد بھی دہشت گردوں پر نظر رکھی جائے گی۔ ہم افغان امن

مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان، روس، چین کا کردار

اہم ہے، پاکستان افغانستا ن کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرے۔

=-.-= افغان طالبان کا نیٹو انخلاء تک کسی کانفرنس میں شرکت سے انکار

افغان طالبان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء تک افغان امن

سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات

کے مطابق ترجمان افغان طالبان محمد نعیم نے کہا کہ جب تک امریکا افغانستان

سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اسوقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی

کانفرنس میں شریک نہیں ہونگے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں

امریکی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی

افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی

صدر افغانستان سے فوج نکالنے سے متعلق نئے فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

=-.-= افغان امن کانفرنس استنبول میں 24 اپریل تا 4 مئی تک ہوگی، ترکی

دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ افغان امن کانفرنس استنبول

میں 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔ خیال رہے امریکا طالبان معاہدے کے مطابق

امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم امریکی افواج کے انخلاء

میں 4 ماہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔ افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلاء نہ

ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، افغانستان میں 2500 سے

زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔

نیٹو اتحادی افواج انخلاء

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply