0

نیویارک کی شاہراہ کونی آئی لینڈ ایونیو قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب

Spread the love

نیو یارک شہر کی ایک سٹرک کا نام تبدیل کرکے بانی پاکستان کے نام پر ’’محمد علی جناح ولے‘‘ رکھ دیا گیا ، شہر کے ایک بورو (BOROUGH) یعنی قصبے بروکلین میں واقع اس سٹرک کا پہلے نام کونی آئی لینڈ ایونیو تھا اور اس علاقے کو پاکستانیوں کی کثیر آبادی کے سبب پہلے ہی لٹل پاکستان کہا جاتا ہے،

نیو یارک شہر پانچ بلدیاتی قصبوں پر مشتمل ہے جن میں ’’ڈی پرونکیس ‘‘،’’سٹیٹن آئی لینڈ‘‘ ،’’کوئنز‘‘ ،’’مین ہٹن‘‘ اور ’’بروکلین ‘‘ شامل ہیں،

اصل ڈائون ٹائون مین ہٹن ہے جہاں شہر کے مرکزی دفاتر واقع ہیں ’’کوئنز‘‘ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبائی قصبہ ہے ،بروکلین میں پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیائی اور یہودی نسل کے لوگوں کی اکثریت ہے۔

بروکلین میں ’’ایونیوسی‘‘اور ’’ایونیو ایچ‘‘کے درمیان ’’کونی آئی لینڈایونیو ‘‘کی طویل پٹی واقع ہے جس کا نام اب بدل دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اس سٹرک کے نئے نام کا سائن نصب کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹی میئربل ڈی بلاسیو نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے ارکان اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی امریکین یوتھ آرگنائزیشن کے صدر وکیل احمد سمیت تنظیم کے ارکان نے نام کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ۔ جس وقت سٹریٹ سائن کی نقاب کشائی ہوئی تو کمیونٹی کے ارکان نے اتنہائی جوش وخروش کیساتھ پا کستان زندہ باد اور پاک امریکہ دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Leave a Reply