نیوزی لینڈ کو انگلینڈ سے شکست، سیمی فائنل دوڑ سے آؤٹ

Spread the love

چیسٹرلی اسٹریٹ(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز)

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پوری ٹیم 186 بنا کر آوٹ ہو گئی- نیوزی لینڈ کی ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار رہی اور اس کی چھ وکٹ صرف 128 رنز پر گرِ گئیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا، اور صرف 14 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے، نکولس صفر اور مارٹن گپٹل 8 رنز بنا سکے، اس کے بعد کپتان ولیمسن نے تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر کیساتھ محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 47 رنز بٹورے، تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر کپتان رن آؤٹ ہوگئے۔
آٹھ رنز کے اضافے سے راس ٹیلر بھی رن آؤٹ ہو کر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر پویلین چلتے بنے جب کہ نیشام بھی 123 رنز پر آؤٹ ہوگئے- جارح مزاج بیٹسمین گرینڈ ہوم بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 132 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم جیسن رائے 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن آنے والے جوئے روٹ نے 24 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپنربیراسٹو نے جارحانہ انداز میں سنچری مکمل کی اور 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بہترین اوپننگ شراکت ملنے کے باوجود بعد میں آنے والے بلے باز بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے، جوس بٹلر اور بین اسٹوکس 11،11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان اون مورگن بھی 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری، جیمز نیشام نے 2،2 اور مائیکل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ قومی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوچکی ہے، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

Leave a Reply