0

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں 35 رنز سے ہرا دیا۔

Spread the love

بریسویل کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 35 رنز سے ہرا دیا۔ کیوی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناکر آئی لینڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا۔ بریسویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 رنز بنائے اور بائولنگ کے شعبے میں ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مہمان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 16.5 اوورز میں 144 رنز بناسکی۔ پریرا نے 43 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن اور ایش سودھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ٹم سائوتھی، کیوگیلیجن، بریسویل اور سانٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سکاٹ کیوگیلیجن نے نیوزی لنیڈ کی طرف سے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کی جبکہ لہرو کمارا نے سری لنکا کی طرف سے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا۔ ڈگ بریسویل کو آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ کیویز ٹیم کو آغاز کچھ خاص نہ تھا اور اس کے پانچ کھلاڑی 55 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، مارٹن گپٹل پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بناکر لیستھ ملنگا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، سیفرٹ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر راجیتھا کی گیند پر سانڈا کان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ہنری نیکولز تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر لیستھ ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

Leave a Reply