158

نیوزی لینڈ نے بھارت ک شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

آکلینڈ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی-

ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے- مارٹن گپٹل نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، روس ٹیلر 73 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، دیگر بلے بازوں میں ہینری نکولس 41 ، کائل جیمسن 25 اور ٹام بلنڈل 22 رنز
کیساتھ نمایاں رہے-یوگزیندرا چاہل نے تین اور شردل ٹھاکر نے دو وکٹیں حاصل کیں-

بھارت کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 48.3 اوورز میں 251 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، روندرا جدیجا اور شریاس آئیر نے نصف سنچریاں بنائیں، کپتان ویرات کوہلی صرف 15 رنز بنا سکے، ہمیش بینٹ، ٹم سائودی، کائل جیمسن اور کولن ڈی گرانڈہوم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کائل جیمسن کو مرد میدان قرار دیا گیا-

کیوی کپتان نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سب کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں