ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5 زنزسے شکست

Spread the love

مانچسٹر(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ فتح

کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی- برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں8 وکٹو ں کے نقصان پر 291 رنزبنا سکی-

مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو سست روی کا شکار رہی، تاہم تجربہ کار کرس گیل رواں ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ فارم میں نظر آئے اور اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کی، لیکن دوسرے اینڈ سے دیگر بلے باز ان کا بھرپور ساتھ دینے میں ناکام ہوئے، ہٹمیئر نے نصف سنچری بناتے ہوئے کرس گیل کا ساتھ دیا، اور سکور کو 142 رنز تک پہنچایا، اس وقت ایسا لگ رہا تھا ویسٹ انڈیز ہدف کو باآسانی حاصل کر لے گی۔ لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئیں، کرس گیل 10 رنز کا اضافہ کرکے گرینڈ ڈی ہوم کی گیند پر آوٹ ہوئے، گیل نے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے-

جے ٹی این آن لائن کو فیس بُک پر فالو کریں اور رہیں اپ ڈیٹ

کیماروچ نے 14، کوٹریل نے 15 رنز بنا کر کارلوس بریتھویٹ کا بھرپور ساتھ دیا، تاہم 245 کے سکور پر ویسٹ انڈیز کی 9 وکٹیں گر چکی تھیں، لیکن برتیھویٹ نے ہمت نہ ہاری اور اپنی سنچری مکمل کرنے کیساتھ ساتھ میچ کو اپنی گرفت میں لے لیا، مگر 49 ویں اوور کی دوسری گینڈ پر شارٹ لگانے کی کوشش میں اپنی وکٹ ہی نہیں جیتا ہوا میچ بھی گنوا بیٹھے، اور یوں نیوزی لینڈ نے میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا-

نیوزی لینڈ فتح

Leave a Reply