کرکٹ ورلڈ کپ2019ء، پاکستان کی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برمنگھم(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ شکست

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے ایک اور رکاؤٹ عبور کرلی۔ ایونٹ کے اہم میچ میں گرین شرٹس نے ناقابل شکست بلیک کیپس کی جیت کے سلسلے کو بریک لگا کر فائنل فور کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا-

مزید پڑھیں : ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5 زنزسے شکست

نیوزی لینڈ کے 238 رنز کے جواب میں بابراعظم اور حارث سہیل نے 126 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ حارث سہیل نے بابراعظم کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 68 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور امام الحق پر مشتمل گرین شرٹس نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں 19 رنز پر فخرزمان کیچ آؤٹ ہو گئے- انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے، جبکہ 44 کے مجموعے پر امام الحق بھی چلتے بنے، وہ 19 رنز بنا سکے۔

جے ٹی این آن لائن کو سوشل میڈیا پر فالو کریں

ابتدائی نقصان کے بعد تجربہ کار حفیظ اور بابراعظم نے 66 رنز کی پاٹنرشپ قائم کرکے مجموعے کو 110 تک پہنچایا، اس دوران بابراعظم نے کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کیے۔ محمد حفیظ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
چوتھی وکٹ پر بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 126
رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، جبکہ سرفراز احمد نے وننگ شارٹ کھیلا۔

ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کا بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، تاہم 5 کے مجموعی سکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا، جبکہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا، اورچوتھے نمبر پر آنیوالے راس ٹیلر کو بھی صرف 3 رنز پر آؤٹ کردیا-

شاہین آفریدی کی زبردست باؤلنگ

شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا، جبکہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی بولرز کیخلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 41 رنز بنائے، تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جیمز نیشام اور گرینڈ ہوم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ

جیمز نیشام اور گرینڈ ہوم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم 200 سے زائد سکور کرنے میں کامیاب رہی۔ دونوں آل راؤنڈرز نے نہ صرف اپنی نصف سنچریاں سکور کیں، بلکہ جیمز نیشان نے کیریئر کی بہترین اننگز بھی کھیلی، وہ 97 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
گرینڈ ہوم 64 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ شکست

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply