نیوزی لینڈ سیلابی پانی

نیوزی لینڈ. کینٹربری میں سیلابی پانی کم ہونا شروع

Spread the love

نیوزی لینڈ سیلابی پانی

ویلنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) نیوزی لینڈ کے ریجن کینٹربری میں طوفانی بارشوں کے بعد

سیلابی صورتحال پیدا ہوئی لیکن اب کئی علاقوں سے سیلابی پانی کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کینٹربری میں سیلاب کے باعث سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ اہم ہائی ویز

بھی بند کردی گئی اور ٹرک پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈن

نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور متاثرین کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ریجن میں سیلابی

صورتحال کے باعث 300 مکانات خالی کرائے گئے ۔

آسٹریلیا میں نیوساوتھ ویلزکو دہائیوں کے بدترین طاعون کا سامنا

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلزکو دہائیوں کے بدترین طاعون کا سامنا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق

نیو ساوتھ ویلز میں چوہوں نے ایک کسان کی 46 ہزار ڈالر کی خشک گھاس اور 15 ہزار ڈالر کی

اناج کی فصل تباہ کردی ہے،دیگر کسانوں کو بھی اسی طرح کے نقصانات کا سامنا ہے۔آسٹریلیا میں

ہونے والی بارشوں سے نہ صرف فصلیں اچھی ہوئیں ہیں بلکہ نیوساوتھ ویلز میں چوہوں کی افزائش

بھی بڑھی ہے۔

نیوزی لینڈ سیلابی پانی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply