نیوزی لینڈ سکیورٹی مسلہ حل 0

نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسلہ حل، پاکستان 5 وکٹوں سے فتحیاب

Spread the love

نیوزی لینڈ سکیورٹی مسلہ حل

دبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے حارث رؤف اور آصف علی

کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار

دوسری فتح حاصل کر لی۔شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر

اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان

کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا

تاہم اس کے بعد اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 36

رنز کا آغاز فراہم کیا۔پاور پلے کے آخری اوور میں بابراعظم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو باؤلنگ پر

لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر گپٹل کو بولڈ کردیا

جنہوں نے 17 رنز بنائے۔میچ کے نویں اوور کی پہلی گیند پر مچل نے عماد کو چھکا مارا لیکن اگلی

ہی گیند پر دوبارہ چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، مچل نے 27 رنز بنائے۔

رن ریٹ میں اضافے کے لیے نیوزی لینڈ نے جیمز نیشام کو اوپر کے نمبروں پر بھیجا لیکن محمد

حفیظ نے اپنے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر انہیں چلتا کردیا۔حفیظ کے اگلے اوور میں کین ولیمسن کو ایل

بی ڈبلیو قرار دیا گیا لیکن ریویو میں صاف واضح تھا کہ گیند ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ سے

ٹکرائی تھی لہٰذا انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔شاداب کے ایک اوور میں ڈیون کونوے نے تین چوکے لگا

کر اسکور کو 90 تک پہنچایا لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر حسن کی ڈیریکٹ تھرو پر 25 رنز

بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب نیوزی

لینڈ کے بلے بازوں کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حارث رؤف کو چھکا

لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنانے والے ڈیون کونوے باؤنڈری پر بابر کو کیچ دے بیٹھے۔ابھی

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حارث رؤف نے ایک گیند بعد گلین فلپس کی

اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ٹم سیفرٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر ان کی

میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اننگز کی

آخری گیند پر بھی وکٹ حاصل کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز بنا سکی۔

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور ٹیم کو پانچ

اوورز میں 28 رنز بنائے۔چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساؤدھی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی

کوشش میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 9رنز بنائے۔تم ساؤدھی نے بابر کو آؤٹ کر کے

ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی۔فخر زمان نے اش سودھی کو چھکا لگایا لیکن

پھر انہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، فیلڈ امپائر نے فخر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا لیکن نیوزی

لینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جس پر بائیں ہاتھ کے بلے باز آؤٹ قرار پائے۔محمد حفیظ کی اننگز

بھی 11 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور ڈیون کونوے نے باؤنڈری پر شاندار کیچ لے کر ان کی اننگز

کا خاتمہ کردیا۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اش سودھی کی گیند پر رضوان

بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم بھی پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر

آئے اور 12 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد ساؤدھی کی وکٹ بن گئے۔عماد وسیم آؤٹ ہوئے تو میچ

پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہونے لگا کیونکہ پاکستان کو 31 گیندوں پر فتح کے لیے 48

رنز درکار تھے۔لیکن اس مرحلے پر شعیب ملک اور آصف علی نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ سے

میچ کا نقشہ بدل دیا۔آصف علی نے ٹم ساؤدھی کو لگاتار دو چھکے لگائے جبکہ شعیب ملک نے

سینٹنر کی جانب سے کرائے گئے 18ویں اوور میں 15 رنز بٹورے۔آصف علی نے بولٹ کو بھی

شاندار چھکا جڑ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی اور قومی ٹیم نے 8 گیندوں قبل ہی میچ میں 5

وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ سکیورٹی مسلہ حل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply