کرونا وباء کے باعث بھارتی شہریوں کیلئے نیوزی لینڈ میں داخلہ بند

کرونا وباء کے باعث بھارتی شہریوں کیلئے نیوزی لینڈ میں داخلہ بند

Spread the love

ولنگٹن، مسقط (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) نیوزی لینڈ داخلہ بند

نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنیوالے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی،

بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیوزی لینڈ نے بذریعہ بھارت نیوزی

لینڈ آنیوالے اور بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر

دی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت سے آنیوالوں پر پابندی 11 اپریل سے 28

اپریل تک عائد رہے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ نے یہ پابندی ملکی

سرحد پر کرونا کے 23 کیسز مثبت آنے کے بعد لگائی جن میں سے 17 بھارت

سے آنیوالے افراد تھے-

=-= عالمی امور سے متعلق ایسی ہی مزید معلوماتی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں پابندی

عائد کیے جانے کا اعلان کیا، امریکہ اور برازیل کے بعد کرونا سے سب سے

زیادہ متاثر ہونیوالا ملک بھارت ہے جہاں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد

افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

=-= عمان میں غیرملکیوں کی آمد پر پابندی، محدود تجارتی اوقات کار میں توسیع

عمانی حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مسافروں پر سخت شرائط عائد

کر دیں، اب صرف عمانی شہری اور مقیم غیر ملکی ہی سلطنت جا سکیں گے،

خلیجی ریاست عمان نے اعلی کمیٹی کے فیصلے پر اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں

کو ویزہ جاری ہو چکا ہے وہ مقرر کردہ شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے عمان آ

سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے

جمعرات سے تمام غیرملکیوں کی آمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا صرف

اقامہ ہولڈرز اور عمانی شہری سلطنت میں داخل ہوسکتے ہیں، حکومت نے

احتیاطی تدابیر کے تحت تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں رمضان کے آخر

تک توسیع کردی، جو 28 مارچ کو ختم ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ داخلہ بند

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply