نیوزی لینڈ، سیمی آٹو میٹک طرز کی رائفلز پر پابندی کا بل منظور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آکلینڈ (جے ٹی این آن لائن انٹر نیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ بل منظور

نیوزی لینڈ میں سیمی آٹو میٹک طرز کی رائفلز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ایک قانونی بل منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمان میں منگل کو کرائی گئی رائے دہی میں 119 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ صرف ایک قانون ساز نے اس کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ میں عوام کے پاس پولیس سے زیادہ اسلحہ کا انکشاف

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کے حوالے سے قانونی سازی سخت تر بنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں مزید قوانین اسی سال کے اواخر تک متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔
جبکہ ملک میں دہشت گردی کی اندوہناک واردات کی وجہ سے فضا مسلسل سوگوار ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسلم کمیونٹی، سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بذات خود شہداء کے گھروں میں جا کر نہ صرف ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، بلکہ انہیں یہ بھی احساس دلایا، کہ یہ ناقابل تلافی نقصان ان کا ہی نہیں پورے ملک کا ہے-

فالو کریں : جے ٹی این آن لائن فیس بُک پیچ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کے اس اقدام کو مسلم دنیا میں بے حد سراہا جا رہا ہے- اس حوالے سے پوری دنیا میں یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ ایسے ہی فیصلے دیگر غیر مسلم حکومتوں اور ممالک کو بھی کرنا چاہییں تاکہ دنیا کے تمام مذاہب میں مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی، اور ظالموں کے خلاف
مل کر نبرد آزما ہونے کا تاثر کھل کر سامنے آ سکے-

نیوزی لینڈ بل منظور

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply