203

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹاؤنٹن(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ افغانستان

برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے مدمقابل افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی- افغانستان کا 173 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سنسنی خیز فتح

کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے تھے، کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا، لیکن ایک بار پھر دو اوورز کے کھیل کے بعد بارش شروع ہو گئی، اور میچ کو دوبارہ روکنا پڑا۔ میچ روکا گیا تو افغانستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے تھے۔
افغان بلے باز کیوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 42 اوورز میں 172 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ حضرت اللہ ززئی نے 34 اور نور علی نے 31 رنز بنائے۔

فالو کریں : جے ٹی این آن لائن فیس بُک پیج

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فاسٹ بولر فرگوسن نے 4 شکار کئے، اور ایک وکٹ گرینڈ ہوم کے کھاتے میں آئی۔ افغانستان کے 173 کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، جو کہ مایوس کن رہا۔ پہلے ہی اوور میں گپٹل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کولن منرو بھی 41 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آفتاب عالم کا شکار بنے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں ٹیلر اور ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 89 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، تاہم 130 کے مجموعی سکور پر ٹیلر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، اور افغان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ افغانستان

Leave a Reply