اداکارشان کی والدہ لیجنڈ اداکارہ عابدہ ریاض " نیلو بیگم " انتقال کر گئیں

اداکارشان کی والدہ لیجنڈ اداکارہ عابدہ ریاض ” نیلو بیگم ” انتقال کر گئیں

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نیلو بیگم انتقال

ماضی کی معروف اداکارہ اور لالی ووڈ سٹار اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم 71

برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مرحومہ علیل ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ

سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، شوبز شخصیات نے نیلو بیگم کے انتقال پر

گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ اداکار شان نے اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے

سے ٹوئٹر پر اطلاع دی۔

=—= معروف سرائیکی لوک گلوکار نواز فرید سانول حادثے میں جاں بحق

بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کو کچھ عرصہ سے علیل ہونے کی وجہ سے علاج کی

غرض سے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق

حقیقی سے جا ملیں۔ نیلو بیگم 1940ء میں سرگودھا میں مسیحی گھرانے میں پیدا

ہوئیں، ان کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا، معروف فلمساز، رائٹر و

ڈائریکٹر ریاض شاہد سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام

عابدہ ریاض رکھا گیا اور نیلو ان کا فلمی نام تھا۔ نیلو بیگم نے ہالی ووڈ فلم بھوانی

جنکشن سے فنی سفر شروع کیا-انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ، عذرا،

زرقا، بیٹی، ڈاچی، جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا، فلم سات لاکھ میں جلوہ

گر ہوئیں تو گانا آئے موسم رنگیلے سہانے ان کی پہچان بن گیا۔

=—= نیلو کی 2013ء میں کیرئیر کی آخری فلم ” وار” تھی =—=

2013ء میں نیلو نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم ” وار” میں اداکاری کے جوہر

دکھائے، اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بیگم، ریما، صائمہ نور، بہار بیگم، سید نور،

بابر محمود، ریشم، سائرہ نسیم، ریشم، احسن خان، قوی خان، عرفان کھوسٹ،

خوشبو، صاحبہ، افضل خان، مدیحہ شاہ، شاہدہ منی، نشو بیگم سمیت دیگرنے نیلو

بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی

لازوال اداکاری سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ

کی مغفرت کرے، درجات بلند فرمائے- الہٰی آمین

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

نیلو بیگم انتقال

Leave a Reply