نیلم منیر نے فلم میں کام سے انکار کردیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کہانی پسند نہ آنے پر اداکارہ نیلم منیر خان نے فلم میں کام سے انکار کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ کو کراچی کے ایک نئے پروڈیوسر نے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی تھی لیکن جب نیلم منیر خان کو کہانی بتائی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کہانی میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔میں کسی بہت ہی اچھی کہانی فلم والی فلم میں کام کروں گی۔ان کا مزید کہنا ہے مجھے فلموں کی بے شمار آفرز ہیں تاہم میں جلدبازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کروں گی۔یاد رہے کہ احسن خان کے ساتھ نیلم منیر خان کی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘کو غیر معمولی کامیابی ملی تھی۔ گزشتہ دنوں نجی چینل سے نیلم منیر خان کی ڈرامہ سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ڈائریکٹر شاہد شفاعت کی ڈرامہ سیریل میں ان کا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply