سالگرہ پر دوستوں کی جانب سے سرپرائز ‘اداکارہ نیلم منیر خوشگوار حیرت میں مبتلا

Spread the love

نیلم منیر خوشگوار حیرت

مکوآنہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانی ڈرامہ ۔شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے

دوستوں نے ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیا جسے دیکھ کر اداکارہ خوشگوار حیرت میں

مبتلا ہوگئیں۔اداکارہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہو ے کہا ہے کہ جیسے ہی کمرے

میں داخل ہوتی ہوں تو سالگرہ کا اہتمام دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ایک اور تصویر میں اداکارہ کو

سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نیلم منیر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا

جارہا ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ نیلم منیرکے

ڈراموں دل موم کا دیا، بکھرے موتی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی

اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی

خیز پیغام جاری کیا تھا۔اداکارہ نے لکھا تھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک

کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات

لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں

ڈالتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کومشکلات

قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

نیلم منیر خوشگوار حیرت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply