0

نیلم جہلم پاور ہاﺅس سے بجلی کی پیدواردوبارہ شروع

Spread the love

محکمہ واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے نیلم جہلم پاور ہاﺅس نے بجلی کی پیدوار اپنے شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع کردی ہے ،پاور ہاﺅس5 جنوری سے 29روز کےلئے تفصیلی انسپکشن کےلئے بند کیا گیا تھا، مطلوبہ مقدار میں پانی میسر آنے پر مارچ اپریل سے منصوبہ 969میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا،2019-20سے نیلم جہلم پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو 4ارب 60کروڑ یونٹ سالانہ بجلی دے گا ۔ تفصیلی انسپکشن کے دوران منصوبے کے سول ورکس اور الیکڑومکینیکل آلات تسلی بخش پائے گئے ۔د ریائے جہلم میں اسوقت 60کیوسک پانی دستیاب ہے ۔ نیلم جہلم پاور پاﺅس کے ایک یونٹ سے 242میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply