نیلم جہلم بجلی منصوبہ کیلئے لئے گئے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں

Spread the love

حکومت نے نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے لیا گیا قرض حکومت کے گلے پڑگیا ہے۔ قرض کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پرسود میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اربوں روپے سود کی ادائیگی کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔سود کی ادائیگی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کیلئے حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دیدی ہے جس میں کہا گیا ہے 2019 میں نیلم جہلم پن بجلی منصو بے کیلئے لئے گئے قرض کی مد میں 26 ارب روپے سود ادا کرنا ہے اسلئے منصوبے کا ٹیرف بڑھایا جائے۔

Leave a Reply